خوش آمدید
ہماری ویب سائٹ پر ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں .یہاں آپ بہائی مذہب کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ بي یو پي سي (عہد کے احکامات کے تحت بہائی) کی منفرد کمیونٹی کے بارے میں بھی سیکھ سکتے ہیں. براہ کرم ہمارے بارے میں مزید معلومات کے لۓ اہم صفحات ملاحظہ کریں اور مزید مضامین مستقبل میں شامل کیے جائیں گے.
بہائی مذہب کا جوہر انسانیت کی وحدت ہے اور بہاء اللہ نے اس خیال کی ان الفاظ میں تعبیر کی ہے:
"تم سب ایک درخت کے پتے اور ایک شاخ کے پھل ہو.”
اس کے باوجود، آج بہائی کمیونٹی بہت سے فرقوں میں منقسم ہے جن میں سے بي یو پي سي ایک فرقہ ہے. ہم خود کو بي یو پي سي (عہد کے احکامات کے تحت بہائی) کا نام اس لیے دیتے ہیں کیونکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے لئے بہاء اللہ کے عہد کے تمام احکامات کا وفادار ہونا ضروری ہے. اس ویب سائٹ کے معلومات کو دیکھ کر آپ خود فیصلہ کر سکیں گے کہ کیا ہم واقعی اپنے دعوی میں سچے ہیں یا نہیں.
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس ویب سائٹ سے لطف اندوز ہوں گے اور مختلف قوموں اور مذہبوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے کیونکہ یہي درحقیقت بہاء اللہ کا اصلي مشن ہے.